-->

اغوا و زیادتی کیس میں پولیس ملزمان پر مہربان


علی پور(رضو تو لکھے گا) اغوا و زیادتی کیس ملزمان پر پولیس مہربان، تفتیشی آفیسر تزلیل کرنے لگی، ملزمان گرفتار نہ ہوسکے دھمکیاں مل رہی ہیں: مدعی تفصیل کے مطابق مڈوالہ کی رہائشی شگفتہ بی بی کو دو ماہ قبل شاہد ، سلیم ، زاہد ، کنیز ، سسی جمیل نذیر مرید حسین گاڑی میں ڈال کر راجن پور لے گئے اور ملکر زیادتی کرتے رہے اور آگے فروخت کردیا جسکا مقدمہ شگفتہ بی بی کے بھائی نوید کی مدعیت میں تھانہ صدر علی پور میں درج ہوا اور پولیس نے شگفتہ بی بی کو راجن پور سے برآمد کیا اور ایک ملزم سلیم کو بھی گرفتار کیا جس نے اعتراف جرم بھی کیا بعدازں اس مقدمہ کی تفتیش ریحانہ کو سونپ دی گئی شگفتہ بی بی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ ریحانہ تفتیشی ملزمان سے مل چکی ہے ملزمان دندناتے پھر رہے ہیں ایک نائب محرر کے ذریعے تفتیشی نے تگڑا مال پانی لیکر ملزمان کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے ملزمان جان سے مارنے کی دھمکیاں دے رہے ہیں آئی جی پنجاب آر پی او ڈی جی خان کاروائی کریں۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے