علی پور(رضو تو لکھے گا) علی پور این جی او کے ترقیاتی کاموں کی آڑ میں بھٹہ مالک سے اینٹیں ہتھیا کر ایک کروڑ کی ادائیگی سے انکار کر دیا، رقم ساتھی کے کھاتہ ٹرانسفر کراتے ہوئے بانٹ کھائی، متاثرہ کا شدید احتجاج، تفصیلات کے مطابق محمد اسلم گبول نے جتوئی روڈ پر بھٹہ خشت لگا رکھا ہے، اشفاق احمد اسسٹنٹ ڈائریکٹر غربت مکاؤ پراجیکٹ محکمہ زراعت باہمراہ جاوید گبول اس کے بھٹہ خشت پر آئے، بتایا کہ انہیں تحصیل بھر میں ترقیاتی منصوبہ جات کے لئے اینٹیں درکار ہیں، تھوڑی تھوڑی رقم جمع کرا دی جائیگی، ایک کروڑ پانچ لاکھ کی اینٹیں دیں، اس دوران حادثہ میں زخمی ہونے کیوجہ سے پانچ ماہ بھٹہ خشت پر نا آ سکا، جب رقم کا تقاضا اشفاق احمد گبول سے کیا، تو اس نے بتایا کہ جاوید گبول کو دے دی ہے، پتہ جوئی پر علم ہوا کہ کافی رقم این ایس پی آر بنک سے جاوید گبول کے اکاونٹ ٹرانسفر ہوئی جو دونوں دھوکہ باز افراد نے بندر بانٹ کر لی، اسلم گبول نے صحافیوں کو بتایا کہ جب رقم مانگنے ان افراد کے پاس گیا تو الٹا سنگین نتائیج کی دھمکیاں دی گئی، اس کی کپڑے کی دوکان سے دس لاکھ کا سامان چوری کرا لیا گیا، تین موٹر سائیکل، موبائل ، نقدی ڈکیتی کرا لیے گئے، الزام عائد کرتے ہوئے بتایا کہ یہ تمام وارداتیں اشفاق احمد گبول،جاوید گبول نے جرائم پیشہ افراد سے کرائی ہیں، متاثرہ اسلم گبول نے وزیر اعلی پنجاب، آئی جی پنجاب، وزیر اعظم پاکستان سے نوٹس لیتے ہوئے فراڈئیوں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے اس کی رقم واپس دلائی جائے، رابطہ پر اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت اشفاق احمد نے بتایا کہ رقم جاوید گبول کے اکاونٹ میں ٹرانسفر ہوئی،اس پر الزم غلط ہے، رقم جاوید نے دینا ہے۔


0 تبصرے