اسلام آباد(ویب ڈیسک) معافی کی پٹیشن پر دستخط، ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی پاکستان واپسی ! علی محمد خان نے تصدیق کر دی۔
تفصیلات کے مطابق وزیر مملکت علی محمد خان نے سینیٹ میں انکشاف کیا ہے۔کہ ڈاکٹر عافیہ صدیقی سے معافی کی پٹیشن پر دستخط کروا لیے گئے ہیں ، انہیں اب اپنے گھر والوں سے ملنے کی اجازت ہے کہ اور حکومت پاکستان کی پوری کوشش ہے کہ وہ جلد از جلد
پاکستان واپس آجائیں ۔علی محمد خان نے اپوزیشن کی تنقید کا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ امریکہ میں ہمارا سفارتخانہ عافیہ صدیقی سے رابطے میں ہے اور ہم انہیں بھولے نہیں ہیں ، انشا اللہ وہ جلد پاکستان میں ہونگی ۔


0 تبصرے