-->

پنچائیتی فیصلوں کے ذریعے عزتوں کی قیمتیں لگنے لگیں


علی پور(رضو تو لکھے گا) علی پور پنچائیتی فیصلوں کے ذریعے عزتوں کی قیمتیں لاکھوں روپے میں لگنے لگیں ، 2 فیصلوں پر کاروائی نہ ہو سکی ، ایک پنچائیتی فیصلہ پر کالا قرار دیکر ناک کان کاٹ دیے گئے ، علی پور میں جاہلانہ رسومات کے تحت کاروائیاں جاری ، پولیس خاموش تماشائی تفصیل کے مطابق علی پور زیادتی کے فیصلوں پر پنچائیتی فیصلوں کا سلسلہ جاری ہے چند روز قبل تھانہ سٹی علی پور کی حدود محلہ قاضیاں میں زاہد نامی لڑکے کے قریبی ہمسایہ آصف کی بہن کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور وہ آصف کے گھر پکڑا گیا جس پر اہل محلہ نے لڑکے سر کے بال بھنویں وغیرہ مونڈ دیں لڑکے کے والد فضل کو پنچائیت میں بلوا کر ناک سے لکیریں نکلوائی گئیں اور ایک معاہدہ کے تحت لڑکے اور لڑکی کو شہر سے باہر بھیج دیا گیا جبکہ زیادتی کے بدلے آصف وغیرہ رشتہ دینے کی آفر بھی دی گئی
پولیس نے لڑکے کے والد فضل کو حراست میں لیا لیکن تشدد کرنے اور پنچائیتی افراد کو پکڑا نہ گیا لڑکے کے والد فضل نے اعتراف جرم کرتے ہوئے بتایا کہ میرے بیٹے کا کردار ٹھیک نہ تھا اس لئے میں نے خود اپنے بیٹے کے بال منڈوائے تھے اور اسے کراچی بھیج دیا تھا پولیس نے مدعی نہ ہونے پر مزید کاروائی نہ کی اور نہ ہی لڑکے لڑکی کے بیانات قلم بند کیے اور معاملہ کو دبا دیا گیا جبکہ ایک دوسرے واقعہ میں موضع پکا نائچ کی یتیم چار سالہ بچی کے ساتھ مہران نامی اوباش نے زیادتی کی پنچائیت نے ایک ایکڑ میں زیادتی کا فیصلہ سنا دیا تاہم کچھ دن بعد معاملہ سوشل میڈیا پر آیا تو زیادتی کا مقدمہ درج کیا گیا ایک پھر معاملہ کو پنچائیت کے ذریعہ دبایا جا رہا ہے تھانہ کندائی کے علاقہ موضع ڈھاکہ میں محمد اسلم جتوئی کے محمد یونس کی بہن سے مبینہ طور پر تعلقات تھے محمد اسلم کو اہل علاقہ نے پنچائیت میں بلوایا محمد اسلم نے اپنی صفائی پیش پیش کی پنچائیت نے محمد اسلم کی بے گناہی ماننے سے انکار کر دیا جس پر محمد یونس نے محمد باقر و دیگر ملزمان نے
محمد اسلم کے گھر گھس کر اسکا ناک اور کان کاٹ دیے ملزمان گرفتار ہوئے تاہم پنچائیت میں شریک افراد کے خلاف کاروائی نہ ہوئی تھانہ سیت پور کے علاقہ میں غلام قاسم کے بیٹے محمد عمران کے مبینہ طور پر محمد حنیف کی بیوی کے ساتھ تعلقات تھے محمد حنیف نے اپنے بھائیوں و دیگر رشتہ داروں کے ذریعے پنچائیت بلوائی جس میں محمد عمران کے والد غلام قاسم کو پنچائیت میں بلوا کر 2 لاکھ روپے جرمانہ کی سزا سنائی گئی غلام قاسم نے اپنے بیٹے کی بے گناہی کا حلف دیا تاہم شنوائی نہ ہوئی جرمانہ ادا نہ کرنے پر محمد حنیف وغیرہ نے ساتھیوں سمیت ملکر غلام۔قاسم کے مکان پر قبضہ کر لیا غلام قاسم کی بیٹیوں کا جہیز اٹھا لیا پولیس تھانہ سیت پور نے ملزمان کے خلاف کاروائی کی بجائے غلام قاسم کو گرفتار کر لیا ابھی تک غلام قاسم کو مکان کا قبضہ نہ دلوایا جا سکا اور نہ ہی کوئی قانونی کاروائی عمل میں لائی جا سکی اس کے علاوہ علی پور میں آئے روز پنچائیتی فیصلے سامنے آ رہے ہیں پولیس صرف ان ہی واقعات پر کاروائی کر رہی ہے جسکا مدعی سامنے آ رہے ہیں یا پھر اعلی آفیسر کا حکم آئے پنچائیتی فیصلوں اور پولیس کی چشم پوشی کی وجہ سے زیادتی کے واقعات میں خطرناک حد تک اضافہ ہو رہا ہے ڈی ایس پی علی پور یوسف ہارون نے میڈیا کو بتایا کہ پولیس اپنا کام بہترین انداز سے کر رہی ہے پنچائیتی فیصلوں اور مدعی کے مجرمان سے ملنے کی وجہ کچھ عناصر بچ نکلتے ہیں تاہم پولیس کے نوٹس میں کوئی غیر قانونی کام آئے گا تو ہم کاروائی ضرور کرینگے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے