نیویارک(مانیٹرنگ ڈیسک) ہر لڑکی کو خوبصورتی کی خواہش ہوتی ہے لیکن اس خوبرو امریکی لڑکی کی بات سن کر آپ حیران ہوں گے جس کا کہنا ہے کہ اس کی خوبصورتی اس کے لیے دردسر بن چکی ہے، جس کی وجہ سے اس کا ہر دوست اس کے متعلق شرمناک سوچ رکھتا ہے۔ دی سن کے مطابق 30سالہ اونا آرٹسٹ نامی اس انسٹاگرام ماڈل کا کہنا ہے کہ اس نے آج تک جس مرد سے بھی دوستی کی ہے اس نے اس کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی کوشش کی۔ حتیٰ کہ اس کے سکول اور کالج کے تمام دوست اور کچھ ٹیچرز بھی یہی حرکت کیا کرتے تھے۔
اونا آرٹسٹ کا کہنا ہے کہ ”میرے دوست سمجھتے ہیں کہ میں چونکہ بہت خوبصورت ہوں لہٰذا میں ہر کسی کے ساتھ جنسی تعلق قائم کر سکتی ہوں۔ سوشل میڈیا پر بھی مرد ڈائریکٹ میسجز کرکے مجھے پریشان کیے رکھتے ہیں اور ان میں سے اکثریت میرے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے کی خواہش مند ہوتی ہے۔ میں انسٹاگرام پر جس طرح کی تصاویر پوسٹ کرتی ہوں ان سے لوگ میرے متعلق غلط اندازہ لگاتے ہیں۔ حقیقی زندگی میں میں بالکل بھی ایسی نہیں ہوں، ایک وقت تھا کہ میں بہت شرمیلی ہوتی تھی اور اب بھی میں نے اپنے لیے کچھ حدود مقرر کر رکھی ہیں۔


0 تبصرے