-->

بجلی چور کسی بھی رعایت کے مستحق نہیں

علی پور(پنجند نیوز ایچ ڈی سوشل میڈیا نیٹ ورک) ایس ڈی او واپڈا سب ڈویژون خیر پور سادات عمران خان سہرانی نے شہریوں کے وفد سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بجلی چور کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں سرکل میں سو فیصد ریکوری یقینی بنا رہے ہیں بجلی کی فراہمی میں تسلسل اولین ترجیحات میں شامل ہے انہوں نے کہا کہ سب ڈویژن کو بہتر انداز میں چلانے پر تعریفی اسناد ملنا میرے لئے قابل فخر ھے تمام سٹاف کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ دفتر میں آنے والے تمام صارفین سے خوش اسلوبی سے پیش آئیں مسائل کے حل کے لیے میرے دروازے ہر وقت کھلے ہیں اس موقع پر رفیق خان بلوچ ایڈوکیٹ، طارق خان لاشاری صدر تحصیل پریس کلب ، میاں بشر احمد ، ملک ساجد آرائیں ، مہر منصور علی اور رانا محمد خالد موجود تھے۔
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے