-->

سیاسی ٹاؤٹ کی تھانے میں ایس ایچ او کی موجودگی میں پولیس ملازم کو ٹانگیں توڑنے کی دھمکی


علی پور(رضو تو لکھے گا) سیاسی ٹاؤٹ کی تھانہ میں اے ایس آئی اور کانسٹیبل سے توتکرار ، جواری نہ چھوڑنے پر ٹانگیں توڑنے کی دھمکیاں، ایس ایچ او کاروائی کرنے کی بجائے سیاسی ٹاؤٹ کی منت سماجت کرتا رہا، پولیس ملازمین کے مجبور کرنے پر جواریوں کے خلاف مقدمہ درج کر کے حوالات بند کیا گیا تفصیل کے مطابق تھانہ سیت پور پولیس کے اے ایس آئی محمد رمضان ہمراہ کانسٹیبلان مبشر ، ارشاد گوپانگ  اور عرفان نے سیاسی ٹاؤٹ کالا ہجبانی کے جوئے کے اڈے پر چھاپہ مارا تو وہاں پر موجود جواریوں اور پولیس ملازمین کے درمیان لڑائی ھوگئی  پولیس کے نوجوانوں نے ہمت کر کے دو ملزمان کو قابو کر لیا باقی سات سے اٹھ جواری بھاگ جانے میں کامیاب ہوگئے پولیس دو ملزمان کو پکڑ کر تھانے لے آئی ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ کچھ دیر بعد کالا ہجبانی جسکو مقامی سیاست دانوں کی پشت پناہی حاصل ہے ملزمان کو چھڑوانے کیلئے تھانہ سیت پور پہنچ گیا اور آتے ہی ایس ایچ او تھانہ سیت پور کاشف اصغر کے سامنے اے ایس آئی محمد رمضان اور کانسٹیبل مبشر سے الجھنے لگا سیاسی ٹاؤٹ کالا ہجبانی نے ایس ایچ او کی موجودگی میں کانسٹیبل مبشر کو دھمکی دی کہ آپ تھانہ سے باہر آئیں میں آپکی ٹانگیں تڑوا دونگا اس موقع پر ایس ایچ او تھانہ سیت پور کاشف اصغر نے بجاۓ کہ کالاہجبانی کے خلاف کاروائی کرتے الٹا اپنے پولیس ملازمین کو جھاڑ پلا دی اور کالا ہجبانی سے معافی مانگی اور بوتل بھی پلائی ایس ایچ او جواریوں کو چھوڑنے ہی والا تھا کہ پولیس ملازمین  نے ایس ایچ او سے کہا کہ آپ نے ایسا کیا تو کل ہم ڈی پی او صاحب کے سامنے پیش ہو کر  تمام کہانی بتائیں گے پھر مجبور ہو کر ایس ایچ او نے مقدمہ نمبر 267/21 درج کر کے ملزمان کو حوالات میں بند کر دیا۔
 

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے