-->

پی ڈی ایم اب کچھ بھی نہیں ، یہ ایک دوسرے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں

 پی ڈی ایم اب کچھ بھی نہیں ، یہ ایک دوسرے کو استعمال کرنا چاہتے ہیں

 ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو اور شہبازشریف ایک دوسرے کواستعمال کرناچاہتےہیں. فضل الرحمان چاہتےہیں تحریک چلےاورپیسےآتےرہیں

ترجمان پنجاب حکومت فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم اب کچھ بھی نہیں۔ پی ڈی ایم والےایک دوسرےکواستعمال کررہےہیں۔ ن لیگ کےترجمان آپس میں ہی لڑرہےہیں۔

وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدارکی کارکردگی سب کےسامنےہے۔ مزید 2سال  ہم ترقی اورمعیشت  کی بہتری پر توجہ مرکوز کریں گے۔ ماضی میں  پنجاب میں  ٹوپی ڈرامہ کیاگیا۔

انہوں نے پنجاب میں آئی جی اور چیف سیکرٹری کی تبدیلی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ جوادرفیق اورانعام غنی نےاچھےاندازمیں کام کیا۔ سیکریٹری اورآئی جی کی تعیناتی وزیراعلیٰ کی صوابدید ہے۔

 پنجاب کے اداروں میں اصلاحات  بڑی بات ہے۔پولیس  میں اعلیٰ افسران نے  بہترین کردار ادا کیا۔ حکومت  محکمہ پولیس میں مزید اصلاحات لارہی ہے۔ پنجاب میں  تعلیمی اداروں میں سولر نظام لایاگیا۔ سرکاری  دفاتر میں بھی ڈیجیٹلائزیشن  پر کام شروع کردیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے