علی پور(رضو تو لکھے گا) مظفرگڑھ تھانہ سٹی کے علاقہ ٹبہ کریم آباد کے رہائشی محمد عارف کے گمشدہ بچے ذیشان کو ایس ایچ او پولیس تھانہ سٹی عالم شیر نے دو گھنٹے میں تلاش کرکے والد کے حوالے کردیا، بچے کی گمشدگی کی اطلاع پر ایس ایچ او عالم شیر اور انکی ٹیم نے بچے کی فوراََ تلاش شروع کردی تھی گمشدہ بچہ تھانہ قریشی کے علاقے ساہن نالہ سے ملا جس کو ایس ایچ او عالم شیر نے والد کے حوالے کردیا، بچے کے والد محمد عارف نے ایس ایچ او سمیت پوری ٹیم کا شکریہ ادا کیا جبکہ عوامی سماجی حلقوں نے بھی پولیس کی فوری کارروائی پر خراج تحسین پیش کیا۔


0 تبصرے