-->

ٹریفک پولیس کی لوٹ مار جاری جگہ جگہ ناکے کاغذات چیکنگ کی آڑ میں کرپشن کی انتہا


علی پور (رضو تو لکھے گا) علی پور ٹریفک پولیس کی لوٹ مار عروج جگہ جگہ ناکے اوور لوڈنگ،زیادہ سپیڈ،کاغذات کی آڑ میں کرپشن کی انتہا کالج اور سکول جانے والے طلبہ سے بھی بد تمیزی انچارج ٹریفک پولیس علی پور عمران سعید،اور امتیاز احمد نے لوگوں کا جینا حرام کردیا،ہر ہفتے ڈی ایس پی ٹریفک کو 20 ہزار دینا پڑتے ہیں،انچارج کا موقف، تفصیلات کے مطابق علی پور ٹریفک انچارج پر شہریوں نے الزام عائد کیا ہے کہ عمران سعید اور امتیاز احمد چوک پرمٹ گودام کے نزدیک صبح صبح ناکہ لگا کر لوٹ مار کرتے ہیں موٹرسائیکل، ٹریکٹر ٹرالیوں اور دیگر سے کاغذات، لائسنس کی آڑ میں لوٹ مار کرتے ہیں سکول جانے والے طلبہ کو روک کر ان سے کاغذات چیک کرنے کے بہانے رقم بٹور کر جانے کی اجازت دیتے ہیں ،اسی ٹریکٹر ٹرالیوں والوں کو پریشان کرتے ہیں نور محمد، اللہ بچایا ،محمد ایاز ایڈوکیٹ   ودیگر نے بتلایا کہ ٹریفک انچارج علی پور عمران سیعد انتہائی بد اخلاق آدمی ہے جو کہ سارا دن لوٹ مار مصروف رہتا ہے ،عوامی سماجی حلقوں نے ڈی ایس پی ٹریفک مظفرگڑھ سے فوری کاروائ کا مطالبہ کیا ہے، رابطہ پر انچارج نے کہا کہ ہم ہر ہفتے ڈی ایس پی ٹریفک کو 20 ہزار ہفتہ دیتے ہیں جس کےلیئے ہر کام کرنا پڑتا ہے
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے