-->

ڈی پی اوز کو تھانہ کی سطح پر " سٹنگ آپریشن" شروع کرنے کی ہدایت


ڈیرہ غازی خان(ویب ڈیسک) آر پی او فیصل رانا کی زیر صدارت ریجن کی کرائم میٹنگ،وارداتیں ٹریس نہ کرنے پر 2ڈی ایس پیز کو سخت وارننگ،ڈی پی اوز کو تھانہ کی سطح پر ”سٹنگ آپریشن“ شروع کرنے کی ہدائت،تھانوں کو7روز میں بیٹ بکس مکمل کرنے کے احکامات جاری،7روز بعد عدم تکمیل پر سخت محکمانہ احتساب کی تنبیہ،تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر ڈی آئی جی محمد فیصل رانا کی زیر صدارت ریجن کے چاروں اضلاع کی کرائم میٹنگ منعقد ہوئی جس میں چاروں اضلاع ڈی جی خان،مظفر گڑھ،لیہ اور راجن پور کے ڈی پی اوز اور ایس پی انوسٹی گیشنز اور تمام پولیس سرکلز کے ایس ڈی پی اوز نے شرکت کی،اجلاس میں آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی طرف سے تھانہ کلچر کی تبدیلی اور کرائم کنٹرول کرنے کے حوالے سے دئیے گئے احکامات کی تعمیل کی رفتار کا جائزہ لیا گیا،آر پی او فیصل رانا نے قتل کی وارداتوں کے ملزمان کی عدم گرفتاری پر ضلع لیہ کے کروڑ سرکل کے ڈی ایس پی اور ضلع مظفر گڑھ کے جتوئی پولیس سرکل کے ڈی ایس پی پر اظہار برہمی کرتے ہوئے نہیں وارننگ دی کہ اگر یہ وارداتیں ٹریس نہ ہوئی اور ان کے ملزمان گرفتار نہ ہوئے تو سخت محکمانہ احتسابی کارروائی ہو گی


 انہوں نے ڈی ایس پی صدر ڈی جی خان کو تھانہ دراہمہ کے علاقہ میں ڈکیتی کی واردات ٹریس کرنے اور ملزمان کی گرفتاری کی ہدائت بھی کی،آر پی او فیصل رانانے چاروں اضلاع کے ڈی پی اوز کو ہدائت کی کہ تھانوں کی سطح پر کرپشن کے خاتمے کے لئے آئی جی پنجاب راؤ سردار علی کی ہدائت پر ”سٹنگ آپریشن“ شروع کیا جائے،ا س سلسلہ میں روزانہ کی بنیاد پر پراگرس سے آر پی ا وآفس کو آگاہ کیا جائے


آر پی او فیصل رانا نے چہلم حضرت امام حسین کے موقع پر سخت حفاظتی انتظامات کی ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ شیڈولڈمرکزی روائتی اور لائسنسی جلوسوں کے متعین شدہ روٹس کو ڈی پی اوز پیدل چل کر آن گراؤنڈ چیک کریں گے،ٹربل پوائنٹس کی نشاندہی کر کے ان پر پیش بندی حفاظتی اقدامات فوری طور پر اٹھائے جائیں،آر پی ا وفیصل رانا نے کہا کہ پارکو پائپ لائن کی حفاظت اور تیل چور ی کے حوالے سے انسدادی اقدامات اٹھائے جائیں،بھکاریوں کے خلاف آپریشن کو تیز تر کر کے نتیجہ خیز بنایا جائے اس سلسلہ میں سوشل ویلفئر ڈیپارٹمنٹ کی معاونت لی جائے،قمار بازی کے اڈوں کے خلاف نتیجہ خیز قانونی کارروائیاں کی جائیں،عادی مجرمان کے خلاف قانونی کارروائیوں کو یقینی بنایا جائے،15کی کال پر فوری ریسپانس کویقینی بنانے کے لئے ایسا نظام وضع کیا جائے کہ عوام بروقت ریسپانس کے حوالے سے مطمئن ہوں،ڈی پی او لیہ اور راجن پور 15کالز کے فیڈ بیک کو بہتر بنائیں،اشتہاری ملزمان کی گرفتاری کے حوالے سے جاری مہم میں اے کیٹگری کے علاوہ بی کیٹگری کے ملزمان کی گرفتاری پر بھی توجہ دی جائے،آر پی او نے کہا کہ ان تمام احکامات پر عمل در آمد کے حوالے سے وہ ڈی پی او ز سے براہ راست فالو اپ لیں گے.
ترجمان ریجنل پولیس ڈیرہ غازی خان
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے