علی پور (رضو تو لکھے گا) ناجائز تعلقات کا شبہ لڑکا ہمسایہ کے گھر میں پکڑا گیا سر مونچھیں بھنویں مونڈ ڈالیں منہ کالا کرکے گلی میں گھمایا لڑکے کے والد کے سامنے تشدد والد سے معافی منگوائی مقامی کونسلر نے معاملہ رفع دفع کرادیا میرے بیٹے کے ساتھ جو ہوا وہ ناقابل بیان ہے محلہ میں رہنا ہے بیٹے کو شہر سے باہر بھیج دیا ہے محلہ کے بڑے نے فیصلہ کرادیا ہے فضل کی سٹی رپورٹر روزنامہ خبریں رانا ہارون الرشید سے گفتگو تفصیل کے مطابق تھانہ سٹی کی حدودمحلہ قاضیاں عقب عیدگاہ روڈ میں شام تقریباً چھ بجے زاہد عرف پنکی لڑکا اپنے ہمسایہ آصف اعوان کے گھر گھس گیا ذراِئع کے مطابق زاہد کے لڑکی کے ساتھ ناجائز تعلقات تھے اور اس کو گھر میں کوئی نہ ہونے کی وجہ سے ملنے گیا تھا تاہم قریبی ایک شخص نے اسے گھر میں داخل ہوتے ہوئے دیکھ لیا اور محلہ میں شوربرپا ہوگیا اور اس دوران جمال ولد حیدر شہزاد ککڑ اعوان نے لڑکے کو گھر سے پکڑ لیا اور لڑکی کے بھائی آصف اور دیگرز رشتہ دار ساجد وغیرہ پندرہ بیس افراد آگئے اور انہوں نے زاہد کو تشدد کا نشانہ بنایا مونچھیں سر بھنوویں مونڈ ڈالیں اور منہ کالا کر کے گلی میں گھمایا بعدازاں لڑکے کے والد فضل بھٹہ کو بلوا کر اس کے سامنے بھی اس کے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بنایا اور والد سے بھی معافی منگوائی بعدازاں مقامی کونسلر ارشاد نے دونوں فریقین میں خاموشی سے صلح کرادی اور معاملہ کو خاموش کرا دیا ذرائع کے مطابق معاملہ فضل لڑکے کے والد کی طرف سے لڑکی سے تعلقات کے بدلہ میں رشتہ دینے کی شرط پر رفع دفع ہوا ہے دونوں فریقین نے معاہدہ کو عملی جامہ پہنانے کیلئے معاملہ کو میڈیا سے بچانے کیلئے متاثرہ لڑکے زاہد عرف پنکی اور لڑکی کو شہر سے باہر اپنے رشتہ داروں میں بھیج دیا ہے جب روزنامہ خبریں کے نمائندے نے تحقیقات کیلئے علاقہ کے کچھ لوگوں شوکت احمد ڈیت حماد وغیرہ سے پوچھا تو انہوں نے وقوعہ کی تصدیق کی تاہم لڑکے کے والد فضل نے روزنامہ خبریں کے سٹی رپورٹر کو بتایا کہ ہم غریب لوگ ہیں ہمارے محلہ کا بڑا ارشاد سابق کونسلر ہے انہوں نے فیصلہ کرا دیا ہے محلہ میں رہنا ہے دشمنی مول نہیں لے سکتا میرے بیٹے کے ساتھ جو ظلم ہوا ہے اس پر اب کچھ نہیں کہنا چاہتا ہوں لڑکی کے عزیزساجد نے فون03048364257 پر بتایا کہ ہم نے صلح کرلی ہے کوئی بیان نہیں دیناچاہتے ہیں

0 تبصرے