-->

برائلر مرغی کی قیمتوں ہوشربا اضافہ،شہری شدید پریشان

علی پور(رضو تو لکھے گا )علی پور میں برائلر مرغی کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ، ایک دن میں 20 روپے فی کلو اضافہ کے ساتھ  برائلر مرغی کا گوشت اب  280روپے تک پہنچ گیا ، برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے شہری شدید پریشان۔


تفصیل کے مطابق ضلع مظفر گڑھ کی تحصیل علی پور میں برائلر مرغی کی قیمتوں ہوشربا اضافہ ہوگیا ، برائلر مرغی کا گوشت 260 سے بڑھ کر20 روپے اضافہ کے ساتھ اب 280 روپے تک پہنچ گیا ، برائلر مرغی کی قیمت میں اضافہ کی وجہ سے شہری شدید پریشان حال ، مہنگائی زیادہ ہونے کی وجہ سے مرغی کا گوشت بھی غریب کی پہنچ سے دور ہوتا جارہا ہے ، شہریوں نے حکومت سے مرغی کا گوشت مہنگا ہونے کا نوٹس لینے کی اپیل کی ہے دوسری طرف مرغی فروشوں کا کہنا ہے کہ زندہ مرغی مہنگی مل رہی ہے گوشت سستا کیسے بیچیں۔


ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے