![]() |
| انضمام الحق اینجوپلاسٹی کے بعد اسپتال سے ڈسچارج، ڈاکٹروں کی آرام کی ہدایت |
پنجند نیوز ایچ ڈی نیٹ ورک(ویب ڈیسک) دنیا کے مایہ ناز بلے باز اور سابق بھارتی کپتان سچن ٹنڈولکر نے انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
بھارت کے لیجنڈری بیٹسمین سچن ٹنڈولکر نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹوئٹ کرتے ہوئے قومی ٹیم کے سابق کپتان انضمام الحق کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور ان کی صحتیابی کے لیے دعا بھی کی۔
Wishing you a speedy recovery @Inzamam08. You've always been calm yet competitive, and a fighter on the field.
I hope and pray that you'll come out stronger from this situation as well. Get well soon.
اپنی ٹوئٹ میں ماسٹر بلاسٹر کا کہنا تھا کہ ’’ انضمام الحق، آپ فیلڈ میں ہمیشہ خاموش لیکن ایک لڑاکو رہے ہیں، مجھے امید ہے اور یہ میری دعا بھی ہے کہ آپ اس صورتحال سے جلد نکل جائیں گے۔
واضح رہے انضمام الحق کوگزشتہ رات دل کی تکلیف محسوس ہونے پر اسپتال لے جایا گیا تھا جہاں ان کی اینجیو پلاسٹی کی گئی اور بعد ازاں انہیں اسپتال سے ڈسچارج کردیا گیا۔


0 تبصرے