سان فرانسسكو(ویب ڈیسک)یوٹیوب پلیٹ فارم سے پوری دنیا میں20لاکھ سے زائد لوگ معقول آمدنی کما رہے ہیں جس کا تخمینہ10ارب ڈالر تک پہنچ چکا ہے۔
یوٹیوب کے ذریعے صرف2020 میں امریکا میں اتنے مواقع پیدا کئے جو تین لاکھ نوے ہزار کل وقتی ملازمتوں کے برابر ہیں۔اس ضمن میں یوٹیوب نے عالمی یوٹیوب پارٹنر کے ضمن میں دنیا بھر کی معیشت سے متعلق اپنی رپورٹ پیش کی، آکسفرڈ اکنامکس کے تعاون سے یہ رپورٹ تیار کی ہے۔ یوٹیوب نے کہا ہے کہ ہم نے بہت سے لوگوں کی تفریحی ایپ کو ان کا مستقل روزگار بنا دیا ہے جو ہرماہ بڑھ رہا ہے۔
تاہم فیس بک کی طرح خود یوٹیوب پر بھی تنقید ہورہی ہے جن کا تعلق مغربی پس منظر سے زیادہ ہے۔ اول یوٹیوب پر ویکسین کے خلاف گمراہ کن ویڈیوز کا ڈھیر ہے جسے اب تک ہٹایا نہیں گیا ہے۔ دوم شدت پسندی پر مبنی ویڈیو اور معلومات موجود ہیں اور تیسری جانب یوٹیوب کے الگورتھم بھی درست اندا ز میں کام نہیں کررہے۔
لاک ڈاؤن اور بیروزگاری کے باوجود2020میں یوٹیوب نےترقی کی اور2019میں اس کی شرح نمو14فیصد بڑھی۔ جبکہ یوٹیوب نے2020میں امریکی جی ڈی پی میں20ارب ڈالر سے زائد کی رقم کا اضافہ کیا۔
0 تبصرے