-->

بجلی1روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی

مہنگائی کے ستائے عوام کےلئے ایک اور جھٹکا تیار ہے،حکومت نے بجلی کی قیمت میں مزید اضافہ کر دیا، حکومت نے بجلی کی قیمتوں میں1روپے68 پیسے فی یونٹ مہنگی کر دی، وفاقی کابینہ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دے دی ۔

کابینہ نے سرکولیشن سمری کے ذریعے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی سمری وزارت توانائی کی جانب سے بھجوائی گئی تھی، بجلی کی قیمت میں اضافہ سہہ ماہی ٹیرف ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق صرف اکتوبر کے مہینے کے بلوں پر ہوگا،اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن صارفین پر ہوگا، فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر بھی نہیں ہوگا۔

دوسری جانب آئندہ15روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ہے،عالمی مارکیٹ میں قیمت83ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق اوگرا کی جانب سے سمری آج وزارت خزانہ کو بھجوائی جائے گی۔

عالمی سطح پرخام تیل کی قیمتیں 83ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئیں جس کے باعث ذرائع کا کہنا ہے مقامی سطح پر بھی پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں8روپے تک اضافے کی تجویز دیئے جانے کا امکان ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں سے متعلق حتمی فیصلہ وزیراعظم کی مشاورت سے وزارت خزانہ کرے گی،پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق اعلان کل ہوگا۔

تحریک انصاف کی حکومت نے ایک اور یوٹرن لیتے ہوئے آئی ایم ایف کے دباؤ میں آکر مزید کڑی شرائط قبول کرلی ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے