-->

امریکہ میں طیارہ زمین پر گر کر تباہ، 2 افراد ہلاک

امریکی ریاست کیلی فورنیا میں ایک انجن والا چھوٹا طیارہ دوران پرواز ہچکولے کھاتے ہوئے گھر پر گر کر تباہ ہوگیا، جس کی وجہ سے 2افراد ہلاک جبکہ 2زخمی ہوگئے۔
طیارے گرنے سے دو گھر، ٹرک اور فائر بریگیڈ کی گاڑی تباہ ہوگئی، زخمیوں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ریسکیو ادارے کے مطابق طیارہ، ٹرک اور گھر کا ملبہ ایک ہوگیا جس سے یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ ہلاک شدگان طیارے کے مسافر تھے یا ٹرک اور گھر میں موجود افراد تھے۔ٹرک کی ملکیت رکھنے والے یو پی ایس ڈلیوری کے ادارے نے حادثے میں ٹرک کے تباہ ہونے اور ایک ٹرک میں موجود ایک ملازم کی ہلاک ہونے کی تصدیق کردی ہے۔
“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے