-->

ٹی 20 ورلڈ کپ: شائقین کرکٹ کے لیے خوشخبری

دبئی: ٹی 20 ورلڈ کپ کے انعقاد دے قبل شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر آگئی ہے۔ شائقین کرکٹ کے لیے اچھی خبر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی جانب سے آئی ہے۔

ذرائع  کے مطابق آئی سی سی نے ٹی 20 ورلڈ کپ کے مزید ٹکٹس فروخت کے لیے پیش کردیے ہیں۔ ٹی 20 ورلڈ کپ کے تمام میچز اب مزید شائقین اسٹیڈیم میں آکر دیکھ سکیں گے۔

واضح رہے کہ ابتدا میں آئی سی سی نے صرف 70 فیصد تماشائیوں کو اسٹیڈیم میں داخل ہونے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا تھا جس کی وجہ سے کم ٹکٹیں فروخت کی گئی تھیں۔

ذرائع کے مطابق ٹی 20 ورلڈ کپ میچز کے مزید ٹکٹوں کی فروخت آج سے شروع ہو گی لیکن یاد رہے کہ آئی سی سی نے واضح طور پر کہا ہے کہ میچ وینیوز پر کوویڈ پروٹوکولز پرعمل درآمد کو سختی سے یقینی بنایا جائے گا۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

میڈیا رپورٹس کے مطابق 4 اکتوبر کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے میچوں کے ٹکٹوں کی فروخت شروع ہوتے ہی پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے میچ کے تمام دستیاب ٹکٹس ابتدائی چند منٹوں میں ہی فروخت ہو گئے تھے۔

ٹی 20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے عمان اور یو اے ای میں کھیلا جائے گا۔ پاکستان کی قومی کرکٹ ٹیم اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف 24 اکتوبر کو کھیلے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے