-->

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) کی ستمبر 2021 میں دو ہزار دو سو تئیس نئی کمپنیاں رجسٹر

سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ستمبر 2021 میں دو ہزار دو سو تئیس نئی کمپنیاں رجسٹر کی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے ستمبر 2021 میں دو ہزار دو سو تئیس نئی کمپنیاں رجسٹر کیں جو کہ گزشتہ مالی سال کے اسی ماہ میں ہونے والی کمپنی رجسٹریشن کے مقابلہ میں 20 فی صد اضافے کو ظاہر کرتی ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ نئی رجسٹر ہونے والی کمپنیوں کے مجموعی ادا شدہ سرمائے کی حد 2.8 ارب روپے ہے جس کی وجہ سے نئی رجسٹریشن کے بعد کمپنیوں کی کل تعداد 1,52,089 ہو گئی ہے۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں رجسٹر ہونے والی کمپنیوں میں 65 فیصد کمپنیاں پرائیویٹ لمیٹڈ، 32 فیصد سنگل ممبر کمپنیاں جبکہ بقیہ تین فیصد کمپنیوں میں پبلک ان لسٹڈ غیر منافع بخش ادارے اور لمیٹڈ لائیبلٹی پارٹنر شپ شامل ہیں۔
ذرائع کے مطابق اس ماہ تقریبا ً 99 فیصد کمپنیاں آن لائن رجسٹر ہوئیں ہیں جن میں سے 210 کمپنیاں بیرون ملک سے رجسٹرڈ کی گئیں ہیں۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

ذرائع کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ کمپنیاں رئیل اسٹیٹ اور تعمیرات کے شعبے میں رجسٹرڈ ہوئیں جن کی تعداد 377 ہے۔ انفرمیشن ٹیکنالوجی میں 316، تجارت کے شعبے میں 310، خدمات میں 209، فوڈ اینڈ بیوریج میں 85، ٹیکسٹائل اور ای کامرس میں 74، ایجوکیشن میں 66، مارکیٹ اینڈ ڈیلوپمنٹ 54، کارپوریٹ ایگریکلچر فارمنگ 53، ادویہ سازی میں 52، انجینئرنگ میں 46، ہیلتھ کئیر میں 45، سیاحت میں 43، آٹو اینڈ الائیڈ اور کیمیکل میں 38، ٹرانسپورٹ میں 37، کان کنی اور بجلی کی پیداوار میں 30، پیپر اینڈ بورڈ میں 27، لاگنگ (کندہ کشی) 26، کاسمیٹک اینڈ ٹائلیرٹیز میں23، فیول اینڈ اینرجی میں 19، کیبلز اینڈ الیکٹرک گڈز 18، کمیونیکیشن میں 17، اسٹیل اینڈ الائیڈ اور ووڈ پراڈکٹس 16، براڈ کاسٹنگ اور ٹیلی کاسٹنگ 15 جبکہ بقیہ 69 کمپنیاں دیگر شعبوں میں رجسٹر ہوئیں ہیں۔
علاوہ ازیں اس ماہ میں 61 نئی کمپنیوں میں غیر ملکی سرمایہ کاری ہوئی ہے۔ ان کمپنیوں کے سرمایہ کاروں کا تعلق آسٹریلیا، کینیڈا، چین، ڈومینیکن رپبلک جرمنی، ہانگ کانگ، عراق، اردن، جنوبی کوریا، پیراگوئے، قطر، روس، سودی عرب، سپین، سوئڈزرلینڈ، تائیوان، ترکی، متحدہ عرب امارات، برطانیہ، امریکہ اور زامبیا سے ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے