-->

صہیب مقصود ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 سے آؤٹ، شعیب ملک ٹیم میں شامل

 لاہور: مڈل آرڈر بلے باز صہیب مقصود کمر میں تکلیف کی بنا پر ورلڈ ٹی ٹونٹی 2021 سے آؤٹ ہوگئے، ان کی جگہ سینئر کھلاڑی شعیب ملک ٹیم میں شامل ہوگئے۔

صہیب مقصود نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ کے دوران کمر کی تکلیف کا شکار ہوئے تھے جس کے بعد پی سی بی کے میڈیکل اسٹاف نے صہیب مقصودکی انجری کا جائزہ لیا اور قومی کرکٹر کو آرام کا مشورہ دیا۔
چیف سلیکٹر محمد وسیم کا کہنا ہے بدقسمتی سے صہیب مقصود ورلڈ کپ سے باہر ہو گئےہیں، انہوں نے نیشنل ٹی ٹوئنٹی کپ میں بہت محنت کی تھی، ٹیم مینجمنٹ کی مشاورت کے بعد شعیب ملک کو ٹیم میں شامل کیا ہے۔
“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

دوسری جانب گزشتہ روز اسکواڈ میں شامل تمام کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آئی ہے ، کھلاڑی اتوار سے پریکٹس کا آغاز کریں گے۔
قومی وکٹ کیپر بیٹر محمد رضوان کا کہنا ہے اپنے پہلے ورلڈ کپ کو پرفارمنس سے یادگار بنانے کی کوشش ہو گی، بھارت کے خلاف میچ کو نارمل لیں گے۔
قومی ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے 15 اکتوبر کو یو اے ای روانہ ہو گی۔ ایونٹ کا آغاز 17 اکتوبرسے ہو گا، قومی ٹیم 24 اکتوبر کو اپنا پہلا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلے گی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے