-->

سابق شوہر نے شک کی بنا پر خاتون پر چھری چلا دی

علی پور(ویب ڈیسک) سابق شوہر نے خاتون کو چھری کے وار کرکے شدید زخمی کر دیا، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا
تفصیل کے مطابق علی پور کے تھانہ سٹی کی حدود فتح پور روڈ پر سابق شوہر عبدالقادر نے سلمیٰ بی بی نامی سابقہ بیوی کو بدچلنی کے شعبہ میں گھر کی دیوار پھلانگ کر گھر میں داخل ہو کر چھری کے وار کرکے کے شدید زخمی کر دیا ہے، زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے اطلاع ملنے پر ایس ایچ او تھانہ سٹی علی پور نفری کے ہمراہ موقع پر پہنچ گئے ملزم کو موقع سے گرفتار کر لیا گیا،
عبدالقادر نامی ملزم سلمیٰ بی بی کو دو سال پہلے طلاق دے چکا ہے گرفتار ملزم نے پولیس کو موقف دیتے ہوئے بتایا کہ مجھے خواب میں اپنی سابقہ بیوی کا بدچلنی کا انکشاف ہوا ہے اس لئے اسے مارنے آیا،
 پولیس تھانہ سٹی علی پور نے زخمی خاتون کا موقف لے کر استغاثہ لکھ لیا ہے پر تاحال مقدمہ درج نہیں کیا جا سکا
Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے