-->

آرمی چیف کا فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا ہے ۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے فرنٹیئر فورس رجمنٹل سینٹر ایبٹ آباد کا دورہ کیا  جہاں رجمنٹل سینٹر آمد پر کرنل کمانڈنٹ آف رجمنٹ لیفٹیننٹ جنرل عامر عباسی، آئی جی آرمز لیفٹیننٹ جنرل ماجد احسان نے ان  کا استقبال کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف کا دورہ سالانہ کمانڈنگ آفیسر کانفرنس کے سلسلے میں تھا۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف نے یادگار شہداء پر پھول چڑھائے اور کانفرنس سے خطاب کیا۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ آرمی چیف نے فرنٹیئر فورس رجمنٹ کی پیشہ وارانہ کارکردگی کو سراہا جبکہ رجمنٹ کے جنگی کارناموں، آپریشنل کارکردگی کو  بھی سراہا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے