کراچی: سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔
Officially, mamoo! ❤️ ♥️ ❤️ 🙌 https://t.co/RbwkGvRI60
ہم نیوز کے مطابق بختاور بھٹو کے صاحبزادے کی پیدائش پر چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ’ٹوئٹر‘ پر جاری کردہ پیغام میں اظہار مسرت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ آفیشلی ماموں بن گئے ہیں۔
Officially a Khala !!! Alhamdullilah !
❤️❤️❤️ https://t.co/KN44zsPGKl
بختاور بھٹو کے گھر بیٹے کی ولادت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے ان کی ہمشیرہ آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ وہ آفیشیلی خالہ بن گئی ہیں۔ انہوں نے بھی سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اس حوالے سے پیغام جاری کیا ہے۔
🤲🤍 @mahmoodchoudhry pic.twitter.com/bIW2q2zFAf
شہید بے نظیر بھٹو اور آصف علی زرداری کی صاحبزادی بختاور بھٹو زرداری نے سب سے پہلے ٹوئٹر پر بیٹے کی ولادت کی اطلاع دی تھی۔
0 تبصرے