-->

روہت شرما کا پاکستانی ہمشکل مل گیا؛ تصویر وائرل

راولپنڈی(ویب ڈیسک) : بھارتی کرکٹر روہت شرما کا  ہم شکل پاکستان میں دیکھا گیا ہے جس کی تصویر سوشل میڈیا پر کافی تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

رپورٹس کے مطابق گزشتہ کئی روز سے بھارتی کرکٹر روہت شرما سے مشابہہ ایک شخص کی تصویر کافی وائرل ہورہی ہے جوکہ  راولپنڈی کے علاقے صدر کی ہے۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ روہت شرما جیسا نظر آنے والا یہ شخص ایک ٹھیلے پر بیٹھ کر وہ املی آلوبخارے کے شربت سے لطف اندوز ہورہا ہے۔

روہت شرما سے مشابہہ اس شخص کی تصویر کو بھارتی میڈیا نے بھی استعمال کرتے ہوئے روہت شرما کا ہمشکل قرار دیا۔

ٹوئٹر صارف شیراز حسن کی جانب سے اپنے ٹوئٹ میں روہت شرما سے مشابہہ شخص کی تصویر شیئر کی گئی ۔

تصویر شیئر کرنے کے ساتھ انہوں نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ کس نے کہا پاکستان غیر ملکی کھلاڑیوں کیلئے محفوظ نہیں ہے؟ ابھی بھارتی کرکٹر روہت شرما کو املی آلو بخارے کے شربت سے لطف اندوز ہوتے دیکھا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے