-->

لاہور میں طلاق دینے پر خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا

ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا

لاہور : خاتون نے سابق شوہر پر تیزاب پھینک دیا۔

ذرائع کے مطابق لاہور کے علاقے شیراکوٹ کی رہائشی خاتون نے طلاق دینے پر شوہر پر تیزاب پھینک دیا، پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔ ملزمہ صدف کو سابق شوہر ساجد خان نے 3 سال پہلے طلاق دے دی تھی اور ایک ہفتہ قبل ہی دوسری شادی کی۔

دوسری شادی کے رنج میں ملزمہ نے بھکارن کا بھیس بدل کر گلی میں ساجد خان پر تیزاب پھینکا، جس  کے نتیجے میں مدعی مقدمہ ساجد خان کی گردن، کان اور کمر کا حصہ متاثر ہوا۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن نے کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کر لیا۔ ایس پی اقبال ٹاؤن ڈاکٹر رضا تنویر نے ایس ایچ او شیراکوٹ عظیم انور گہلن اور پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

پولیس کے مطابق خاتون نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ تین سال پہلے ساجد سے شادی ہوئی، پھر اس نے طلاق دی، پھر میرا حلالہ کروایا جس کے بعد خود دوسری شادی کررہا ہے اور مجھ سے شادی نہیں کی، جس پر مجھے غصہ آیا اور میں نے یہ کام کیا، میری ڈھائی سال کی چھوٹی سی بچی بھی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے