-->

آریان کی گرفتاری کے وقت پارٹی میں معروف اداکار کی بیٹی بھی موجود تھی؛ تہلکہ خیز انکشاف ہوگیا

بالی ووڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی گرفتاری کے وقت کروز شپ پر ایک اور نامور اداکار کی بیٹی کی موجودگی کا انکشاف ہو گیا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق گزشتہ دنوں بھارتی ایجنسی نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) نے کروز شپ پر چھاپہ مار کر آریان خان کو گرفتار کیا تھا۔

اداکارہ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت ریمانڈ پر این سی بی کی حراست میں ہیں اور ان سے مسلسل تفتیش کی جارہی ہے۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

تاہم ایک اہم انکشاف کیا گیا ہے کہ جس وقت آریان کو گرفتار کیا گیا اُس وقت ایک اور بڑے اداکار کی بیٹی بھی وہیں موجود تھیں۔

کئی روز گزرنے کے باوجود بالی وڈ اداکار اور ان کی بیٹی کی شناخت سامنے نہیں آئی ہے۔

اداکار کی بیٹی کو حراست میں نہیں لیا گیا تاہم یہ بھی واضح نہیں کہ انہیں شامل تفتیش کیا گیا ہے کہ نہیں۔

واضح رہے کہ آریان خان کو 3 اکتوبر کو منشیات کے کیس میں گرفتار کیا گیا تھا اور 4 اکتوبر کو انہیں عدالت میں پیش کیا گیا جہاں عدالت نے آریان کو 7 اکتوبر تک نارکوٹکس کنٹرول بیورو کے حوالے کیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے