-->

چیئرمین سینیٹ ڈیفنس کمیٹی مشاہد حسین اور وفد کی جنرل ندیم رضا سے ملاقات

چیئرمین سینیٹ ڈیفنس کمیٹی مشاہد حسین اور وفد کی چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ندیم رضا سے ملاقات ہوئی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق مشاہد حسین کی قیادت میں سینیٹ ڈیفنس کمیٹی کے سات رکنی وفد نے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا ہے جہاں چیئرمین کمیٹی مشاہد حسین اور وفد نے جنرل ندیم رضا سے ملاقات کی۔ملاقات میں کمیٹی کو جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کے امور سے متعلق جامع بریفنگ دی گئی ہے۔“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Officesآئی ایس پی آر کے مطابق جنرل ندیم رضا نے ارکان کمیٹی کودفاعی، سیکیورٹی صورتحال پر بریفنگ دی جبکہ جنرل ندیم رضا نے ارکان کے مختلف سوالات کے جوابات دیے۔کمیٹی کو تینوں مسلح افواج کے کام کرنے اور دفاعی، سیکورٹی امور پر بھی بریفنگ دی گئی ہے۔ترجمان پاک فوج کے مطابق جنرل ندیم رضا کا کہنا تھا کہ پاکستان کی دفاعی، قومی سلامتی کے تحفظ کیلئے جوائنٹ اسٹاف ہیڈکوارٹرز کام کرتا ہے۔جنرل ندیم رضا نے خطے کی صورتحال، خاص کر افغانستان کے حالات پر بھی روشنی ڈالی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے