-->

ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ،قومی کھلاڑی سبز ہلالی پرچم لگا کر ٹریننگ کیوں کرتے ہیں؟

پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ ثقلین مشتاق نے گزشتہ روز اس راز سے پردہ اٹھایا ہے کہ ورلڈکپ میں قومی کرکٹرز ٹریننگ سیشن کے دوران  سبز ہلالی پرچم کے ساتھ ٹریننگ کیوں کرتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کی جانب سے ورلڈکپ کے دوران شیئر کی جانے والی ویڈیومیں وکٹ کیپر بیٹسمین  محمد رضوان کو ٹریننگ سیشن کے دوران میدان میں پاکستانی جھنڈا ساتھ لاتے دیکھا گیا تھا۔

گزشتہ روز کی جانے والی پریس کانفرنس کے دوران سابق اسپنر ثقلین مشتاق  نے بتایا کہ یہ جھنڈا صرف ان کھلاڑیوں کی نہیں بلکہ پوری قوم کی نمائندگی کرتا ہے، 24 کروڑ افراد اس جھنڈے تلے ہیں۔

انہوں نے ورلڈکپ کے دوران ٹریننگ میں جھنڈا لانے کا مقصد بتایا کہ ہم یہ سوچتے ہیں کہ گراؤنڈ میں صرف 18 یا 20 لوگوں کی  نہیں بلکہ 24 کروڑ لوگوں کی ٹیم گراؤنڈ میں کھیل رہی ہے۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے