-->

عمر شریف کا جسد خاکی بدھ کو کراچی پہنچے گا، اہل خانہ

عمر شریف کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا فوٹو: فائل

کراچی(ویب ڈیسک) : عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ نے کہا ہے کہ لیجنڈ کامیڈین کی نماز جنازہ اور تدفین بدھ کی شام ہوگی۔

ذرائع کے مطابق عمر شریف مرحوم کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ عمر شریف کی میت آج جرمنی سے براستہ استنبول کراچی لائی جائے گی، عمر شریف کا جسدِ خاکی کل صبح 5 بج کر 45 منٹ پر ترکش ائرلائن سے کراچی پہنچایا جائے گا۔ اس حوالے سے سول ایوی ایشن نے تمام انتظامات مکمل کرلیے ہیں ۔ اس کے علاوہ ٹرکش ائیر ویز کی پرواز ٹی کے 0708 کے ذریعے بیوہ زرین غزل بھی کراچی پہنچیں گی۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

عمر شریف کے اہل خانہ کا کہنا ہے کہ ایئرپورٹ سے میت کو سماجی ادارے کے سرد خانے منتقل کیا جائے گا، نمازجنازہ کل سہہ پہر 3 بجے عمر شریف پارک کلفٹن میں ادا کی جائے گی، مرحوم کو حضرت عبداللہ شاہ غازی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مزار سے متصل قبرستان میں سپردِ خاک کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ عمر شریف کو علاج کے لئے امریکا لے جاتے ہوئے جرمنی میں کچھ وقت کے لیے قیام کرنا پڑا تھا تاہم وہ وہیں دوران علاج انتقال کرگئے تھے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے