-->

سوناکشی سنہا نے لائیو شو میں کپل شرما کو مکا دے مارا، ویڈیو وائرل

سوناکشی سنہا اپنی میوزک ویڈیو کی پروموشن کیلیے کپل شرما شو میں آئی تھیں، فوٹو: فائل

ممبئی(ویب ڈیسک) : ماضی کے ایکشن ہیرو شتروگھن سنہا کی پنجابی کڑی سونا کشی سنہا نے لائیو شو میں میزبان کپل شرما کو مکا مار دیا جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

سلو بھائی کی فلم دبنگ سے شہرت کی بلندیوں کو چھونے والی اداکارہ سوناکشی سنہا اپنے والد شتروگھن سنہا سے بہت محبت کرتی ہیں اور اس کا اظہار وہ کئی مواقعوں پر کر چکی ہیں تاہم یہ بات معروف میزبان کپل شرما بھول گئے اور لائیو شو میں اپنی درگت بنوا ڈالی۔

فلم دبنگ کی نازک لڑکی حقیقی زندگی میں کبھی کبھی اپنی فلم ’’اکیرا‘‘ کی دلیر لڑکی بن جاتی ہیں ایسا ہی کچھ کپل شرما میں ہوا جس میں وہ شو کے میزبان کو گھونسے مارتے ہوئے دکھائی دیتی ہیں۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

کپل شرما نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ایک ویڈیو وائرل کی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ سوناکشی سنہا اپنی نئی میوزک ویڈیو کی پروموشن کے دوران جب گانا گا رہی ہوتی ہیں تو کپل شرما شرارتاً ان کے والد شتروگھن سنہا کا مزاحیہ انداز میں ذکر کرتے ہیں۔

اس پر سوناکشی سنہا کپل شرما کو مکا مار دیتی ہیں تاہم اس مختصر ویڈیو میں ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے سوناکشی یہ مکا مذاقاً رسید کیا ہے۔ کپل شرما نے کا یہ پروگرام ابھی آن ایئر نہیں ہوا ہے۔ کپل شرما نے ویڈیو ریلیز کرتے ہوئے کیپشن میں بھی لکھا کہ یہ پہلی ریل شیئر کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے