-->

سرکاری اشتہار میں بنا اجازت تصویر کیوں لگائی؟ خاتون کا وزارت خزانہ کو قانونی نوٹس

کامیاب پاکستان پروگرام کے اشتہار میں خاتون کی جعلی تصویر لگانے پر وزارت خزانہ نے نوٹس لے لیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے اشتہار میں بغیر اجازت  تصویر لگانے پر خاتون نے وزارت خزانہ کو قانونی نوٹس بھجوا دیا ہے۔
ذرائع کے مطابق کامیاب پاکستان پروگرام کے اشتہار میں وزارت خزانہ نے 4 اکتوبر کو اخبارات میں اشتہار دیا تھا، اشتہار میں خاتون کی تصویر لگا کر انہیں قرض حاصل کرنے والی شخصیت ظاہر کیا گیا۔
 خاتون نے موقف اختیار کیا ہے کہ انہوں نے کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت کبھی قرض کی درخواست نہیں دی تھی۔ اشتہار میں تصویررضامندی کے بغیر شائع کی گئی۔
واضح رہےکہ وزیراعظم عمران خان نے حال ہی میں کامیاب پاکستان نامی اسکیم کا افتتاح کیا تھا، جس کے تحت اپنا کاروبار کرنے کے خواہش مند شہریوں کو لاکھوں روپے کے قرضے دئیے  جائیں گے۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

اسکیم کا افتتاح کیے جانے کے بعد وزارت خزانہ کی جانب سے 4 اکتوبر کو کامیاب پاکستان پروگرام کے حوالے سے اخبارات میں اشتہار شائع کروایا گیا۔ اس اشتہار میں ایک خاتون کی تصویر لگائی گئی اور اس خاتون کو کامیاب پاکستان پروگرام کے تحت قرضہ لینے والی شخصیت ظاہر کیا گیا ۔


واضح رہےکہ حال ہی میں وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کامیاب پاکستان پروگرام کے بنیادی پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے بتایا کہ اس پروگرام کو معاشرے کے محروم طبقات کو مالی لحاظ سے بااختیار بنانے کے لئے تشکیل دیا گیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 37لاکھ گھرانوں کو 14 سو ارب روپے کے قرضے دیے جائیں گے۔
کامیاب کاروبار پروگرام کے تحت کاروبار کے لئے پانچ لاکھ تک بلا سود قرضے دئیے جائیں گے۔ سستا گھر اسکیم کے تحت اپنا گھر بنانے کے لئے آسان اقساط پر فنانسنگ کی سہولت میسر ہوگی۔ حکومت پاکستان کے کامیابی سے جاری اسکالر شپ اسکیم اور صحت انصاف کارڈ کو کامیاب پاکستان پروگرام کے ساتھ منسلک کیا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے