-->

غیر وابستہ تحریک کا شمار دنیا کے ترقی پذیر ممالک کی بڑی تنظیموں میں ہوتا ہے ، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا ہے کہ غیر وابستہ تحریک کا شمار دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کی بڑی تنظیموں میں ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے غیر وابستہ تحریک کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر اعلیٰ سطحی یادگاری اجلاس میں ویڈیو بیان دیتے ہوئےکہا ہےکہ غیر وابستہ تحریک کا اجلاس 11-12 اکتوبر 2021کو سربیا کے دارلحکومت بلغراد میں ہوا۔
انہوں نے کہا کہ وزیر خارجہ نے کوویڈ 19وبائی امراض اور موسمیاتی تبدیلی جیسے عالمی مسائل کے بارے میں پاکستان کے نقطہ نظر سے اجلاس کو آگاہ کیا ، وزیر خارجہ نے عالمی مسائل کے چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے کے غیر وابستہ تحریک کے کردار کی اہمیت پر زور دیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ نے فلسطین اور مقبوضہ جموں و کشمیر کے حق خود ارادیت کے لیے غیر وابستہ تحریک کی اصولی حمایت کو سہراہا ، غیر وابستہ تحریک اقوام متحدہ کی قراردادوں، عوام کی امنگوں کے مطابق دیرینہ تنازعات کے منصفانہ ، پرامن اور فوری حل کو یقینی بنائے۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Officesعاصم افتخار نے کہا کہ وزیر خارجہ نے غیر وابستہ تحریک کے بنیادی اصولوں کے فروغ کے بارے میں پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا ، غیر وابستہ تحریک کے یہ اصول 60سال پہلے کی طرح آج بھی متعلقہ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ غیر وابستہ تحریک امن ، مساوات ، تعاون اور سب کے لیے فلاح و بہبود کے نظریے پر قائم ہے ، غیر وابستہ تحریک 1961میں بلغراد میں قائم کی گئی تھی، اس کی تشکیل میں ترقی پزیر ممالک نے حصہ لیا۔
ترجمان دفتر خارجہ عاصم افتخار نے کہا کہ غیر وابستہ تحریک کا شمار دنیا بھر کے ترقی پذیر ممالک کی بڑی تنظیموں میں ہوتا ہے ، پاکستان غیر وابستہ تحریک کا ایک فعال رکن رہا ہے ، اس نے تنظیم کی سرگرمیوں میں بڑھ جڑھ کر حصہ لیا ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے