-->

پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن مہنگائی کنٹرول نہیں کر سکی، جہانگیر ترین

 لودھراں: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ناراض رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی میری جماعت ہے لیکن تین سال میں مہنگائی کنٹرول نہیں کرسکی ہے۔

 ذرائع کے مطابق انہوں نے کہروڑ پکہ میں ذرائع ابلاغ سے بات چیت کرتے ہوئے حکومت کو کڑی نکتہ چینی کا نشانہ بنایا اور ساتھ ہی مشورہ دیا کہ حکومت کو چاہیے کہ تمام کام چھوڑ کر صرف مہنگائی کو کنٹرول کرنے کی کوشش کرے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عوام سخت پریشان ہیں۔

پی ٹی آئی کے ناراض رہنما جہانگیر ترین نے کا کہا کہ احمد محمود میرے برادر نسبتی ہیں لہذا ان کے ساتھ ملاقات یا سفر کوئی مسئلہ نہیں ہے تاہم انہوں نے واضح کیا کہ وہ پیپلزپارٹی میں شمولیت اختیار نہیں کررہے ہیں۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

 انہوں نے کہا کہ مہنگائی سپلائی اور ڈیمانڈ سے کنٹرول ہوتی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت برآمدات کے اہم فیصلے ہوجاتے تو چینی اور گندم سمیت دیگر مسائل پیدا ہی نہ ہوتے۔

جہانگیر ترین نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف میری جماعت ہے اور ہم سب پی ٹی آئی کے ساتھ ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اس مرتبہ الیکشن میں ضرور حصہ لوں گا۔ انہوں ںے واضح کیا کہ الیکشن پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے ہی لڑوں گا۔

ذرائع کے مطابق جہانگیر ترین نے کہا کہ کوشش ہے کہ لودھراں میں ترقیاتی کام ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ فنڈز حکومت پنجاب نے دینے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے