اسلام آباد:کرک مندر حملے پر ازخود نوٹس کی سماعت میں سپریم کورٹ نے ملزموں سے ایک ماہ میں رقم وصولی کا حکم دے دیا۔
سپریم کورٹ میں کرک مندر نذر آتش کرنے سے متعلق از خود نوٹس کیس کی سماعت ہوئی۔ عدالت نے کرک مندر جلانے میں ملوث ملزمان سے ایک ماہ میںتین کروڑ30لاکھ روپے وصول کرنے کا حکم دے دیا اور کہا کہ چیف سیکرٹری خیبر پختونخوا تمام ملزمان سے نقصان کے ازالے کے لیے رقم وصول کریں ۔دوران سماعت کے پی حکومت نے ملزمان سے رقم وصول کرنے پر اعتراض عائد کیا ۔ ایڈووکیٹ جنرل کے پی نے کہا کہ ابھی ملزمان کیخلاف ٹرائل چل رہا ہے ۔
اگر ٹرائل کے بعد کوئی فرد بے گناہ پایا گیا تو اس سے وصول کی گئی رقم کا کیا ہو گا ۔ جس پر چیف جسٹس نے کہا کہ ایڈوکیٹ جنرل صاحب سوچ سمجھ کر بات کریں یہ عدالت کا حکم ہے ۔دوران سماعت ملزم رحمت سلام خٹک نے کہا کہ کیس میں اس سمیت سو افراد کو بے گناہ گرفتار کیا گیا ہے ۔ایڈووکیٹ جنرل نے بتایا کہ مندر کی تعمیر کا کام مکمل ہو چکا ہے۔
0 تبصرے