ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے درخواست میں موقف اپنایا کہ پنڈورااورپاناما پیپرزمیں شامل پاکستانیوں سے تفصیلات طلب کی جائیں ، تحقیقاتی اداروں کو فریق بناتے ہوئے پاناما اورپنڈورا پیپرزمیں شامل شہریوں کے غیرملکی اثاثوں منجمد کرنے کی بھِی استدعا کی گئی۔
پاناما کے بعد پنڈورا پیپرکا معاملہ بھی سپریم کورٹ پہنچ گیا، ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نےسپریم کورٹ سے رجوع کرلیا۔ٹرانسپیرنسی انٹرنیشنل نے آرٹیکل 184/3کے تحت درخواست دائر کردی، پنڈورا اورپاناما پیپرزمیں شامل شہروں سے متعلق درخواست دائرکی گئی۔
درخواست میں وزارت خزانہ، نیب،ایف بی آر،ایف آئی اے اوراسٹیٹ بینک کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست میں ایس ای سی پی کوبھی فریقین میں شامل کیاگیا۔درخواست میں کہا گیا ہے کہ عدالت متعلقہ اداروں سےشامل شہریوں کی تفصیلات طلب کرے۔
درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ تفصیلات پنڈورااورپاناما پیپرزمیں شامل پاکستانیوں سےلی جائیں۔درخواست میں مزید کہا گیا ہے کہ شواہدمانگیں جائیں، پاکستان سے پیسہ آف شورکمپنیوں میں کیسےگیا۔
درخواست کے مطابق ٹھوس وضاحت نہ دینےوالوں کیخلاف کارروائی کی جائے ، پیپرزمیں شامل شہریوں کےغیرملکی اثاثوں منجمد کیے جائیں۔
0 تبصرے