-->

اکشے کمار کی بھارتی اداکارہ ہما قریشی سے لڑائی؛ ویڈیو وائرل ہوگئی

بالی ووڈ اداکار اکشے کمار اور ہما قریشی کے درمیان زبردست فائٹ کی ویڈیو  وائرل ہورہی ہے۔

ویڈیو میں اداکار اکشے کمار نے سیاہ رنگ کی ٹی شرٹ اور جینز پہن رکھی ہے۔

جبکہ ہما قریشی نے ٹراؤزر اور ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے اور وہ اکشے کمار پر تیز دھار چاقو سے حملہ کر رہی ہیں۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

 اکشے کمار بڑے ہی ماہرانہ انداز سے ان کے حملے کو ناکام کرتے نظر آ رہے ہیں اور ہما قریشی کو جوڈو کے ایک وار کے ذریعے گرا دیتے ہیں لیکن یہ اصلی فائٹ نہیں بلکہ فلم بیل بوٹم کی شوٹنگ کے دوران فلمایا گیا ایک سین ہے۔

تاہم شوٹنگ کے دوران بہترین مارشل آرٹس کے مظاہر ے کو صارفین کی طرف سے کافی پسند کیا جا رہا ہے۔

دلچسپ یہ کہ  اداکارہ ہما قریشی نے فلم کے سین کی پریکٹس میں اکشے کمار سے مار کھانے کو اپنے لیے مزیدار قرار دے دیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے