-->

روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے ، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے گوجرانوالہ کا دورہ کیا اور جدید ترین چینی ٹینک وی ٹی فور کو اسٹرائیک کور میں شامل کیے جانے کی تقریب میں شرکت کی۔آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے بہترین جنگی مشین وی ٹی فور ٹینک کی کارکردگی کا مظاہرہ دیکھا۔

ترجمان پاک فوج نےکہا کہ ایڈوانس آرمر پروٹیکشن، مثالی فائر پاور کے حامل وی ٹی فور ٹینک کا موازنہ دنیا کے کسی بھی بہترین ٹینک سے کیا جا سکتا ہے ، وی ٹی فور ٹینک گہرے پانی میں آپریٹ کرنے کی صلاحیت کا حامل ہے۔

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ روایتی صلاحیتوں میں اضافے کے لیے اپ گریڈیشن کے عمل کا بہت بڑا ہاتھ ہے ، روایتی جنگی صلاحیتوں کی اپ گریڈیشن ایک جاری عمل ہے ، جارحیت کے بھرپورجواب کےلیے اپ گریڈیشن جاری ہے ، وی ٹی فور ٹینک پاکستان اورچین کے اسٹریٹجک تعاون کا ایک اورثبوت ہے۔
آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ فوج میں ان ٹینکوں کی شمولیت سے فارمیشنز کی استعداد بڑھے گی ، تیزی سےبدلتےجنگی رجحانات میں اعلیٰ ترین پیشہ ورانہ مہارت کااہم کردارہے ، پیچیدہ جدید ٹیکنالوجی کیساتھ جاری تربیت انتہائی ضروری ہے۔
“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے