-->

خیرپورسادات میں مشائخ اتحاد کونسل کا اجلاس منعقد

علی پور(ویب ڈیسک) خیر پور سادات میں مشائخ اتحاد کونسل کا ایک اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں چیئرمین مشائخ اتحاد کونسل پاکستان مخدوم پیر سید سہیل حسن گیلانی سجادہ نشین دربار عالیہ قادریہ محبوب سبحانی اوچ شریف نے پیر سید مخدوم محمد ہادی شاہ گیلانی کو مشائخ اتحاد کونسل پاکستان ضلع مظفرگڑھ کا اگلے آنے والے دو سالوں کے لئے کوآرڈینیٹر مقرر کردیا۔ اس موقع پر پیر مخدوم سید سہیل حسن گیلانی نے کہاکہ مشائخ عظام  پاکستان کی ترقی میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں ۔خانقاہوں سے ہی امن محبت کا پیغام ملتا ہے۔سودی نظام سے نجات کے بغیر ملک ترقی نہیں کر سکتا۔حضور اکرم کی تعلیمات پر عمل کر کے دنیاوأخرت سنوار سکتے ہیں۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے