-->

اپوزیشن کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج

اسلام آباد(ویب ڈیسک) : اپوزیشن نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کیخلاف قومی اسمبلی میں احتجاج کرتے ہوئے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر قاسم خان سوری کی زیر صدارت ہوا۔ خواجہ آصف نے کہا کہ عوام پر پیٹرول بم گرا دیا گیا ہے خدارا عوام پر رحم کریں۔

اپوزیشن اراکین نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر احتجاج کرتے ہوئے اپنی نشستوں پر کھڑے ہو کر نعرے بازی کی جس کے بعد اسپیکر ڈائس کا گھیراؤ کر لیا۔

اپوزیشن اراکین نے ہاتھوں میں بینرز اٹھا رکھے تھے، خواتین ارکان نے وزیر اعظم عمران خان کیخلاف نعرے بازی کرتے ہوئے گلی گلی میں شور ہے ،عمران خان چور ہے کے نعرے لگائے۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر بات کرنے کا موقع نہ دینے پر خواجہ آصف نے اجلاس کے بائیکاٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ اگر اس ایوان میں بھی ہمیں بات کرنے کا موقع نہ ملے تو پھر یہاں بیٹھنے کا فائدہ نہیں۔

خواجہ آصف کے بائیکاٹ کے اعلان کے ساتھ ہی بیشتر اپوزیشن ارکان ایوان سے نکل گئے۔ ڈپٹی اسپیکر نے اجلاس غیر معینہ مدت تک ملتوی کردیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے