اسلام آباد : وزیراعظم عمران خان کل ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کریں گے۔
ایک ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ وہ ربیع الاول کے مقدس مہینے کی تقریبات کے باقاعدہ افتتاح کے موقع پر خاص طور پر نوجوانوں کے لیے ایک خاص اعلان کریں گے۔کل سہ پہر میں خاص طور پر اپنے نوجوانوں کیلئے ایک خصوصی پیغام کے ساتھ ماہِ ربیع الاول کی تقریبات کا افتتاح کروں گا،انشاءاللہ۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 9, 2021
ادھر وزیراعلیٰ پنجاب نے رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم اسکالرشپ میں اضافے کا اعلان کردیا۔ ذہین و نادار طلبہ کیلئے رقم پچاس کروڑ سے بڑھا کر ایک ارب کردی۔
پنجاب بھر میں عشرہ شان رحمت اللعالمین صلی اللہ علیہ وسلم کے تحت تقریبات کا اہتمام ہوگا، ملک بھر میں میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے کی تیاریاں بھی جاری ہیں۔
0 تبصرے