![]() |
| عمر شریف کی شہرت ان کے اسٹیج ڈرامے تھے فوٹو: فائل |
بکرا قسطوں پر ، بڈھا گھر پر ہے اور یس سر عید، نو سر عید‘ جیسے معروف اسٹیج ڈراموں سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے عمر شریف اب اس دنیا میں نہیں رہے، اس موقع پر بھی ان کے مداح عمر شریف کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے سوشل میڈیا پر ان کی وڈیو شیئر کررہے ہیں۔
دانیال خان نامی ٹوئٹر ہینڈلر نے عمر شریف کی ایک وڈیو شیئر کی ہے جس میں وہ ایک قوال کا روپ دھارے ہوئے ہیں۔
One of my favorite clip "Daba k chal diye" by "umar sharif"
May ALLAH his soul rest in peace 🤲#umarsharif #RIP #legend 😢 pic.twitter.com/05fZKUhX6S
عمر شریف نے اپنی بیماری کے دوران ایکسپریس انٹرٹیمنٹ کے ایک پروگرام میں بھی شرکت کی تھی، اس پروگرام کی بھی وڈیو شیئر کی گئی ہے۔
The rare face of umar shareef🥺❤️
#umarsharif
May allah give him highest rank in jannah pic.twitter.com/9oj5wPAW3F
انس حفیظ نامی ٹوئٹر ہینڈلر سے عمر شریف کے ایک انٹرویو کی وڈیو کلپ شہیر کی گئی ہے جس میں وہ اپنے پسندیدہ شعر سنارہے ہیں۔
RIP Legend #UmarSharif 💔🔥 pic.twitter.com/HGcolNFXOm



0 تبصرے