-->

آریان منشیات کو کیا کہتے تھے؟ کوڈ ورڈ پتہ چل گیا

 ممبئی :بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے منشیات کے لیے استعمال کئے جانےوالے کوڈ ورڈ کی تفصیلات سامنے آگئی ہیں
کروز منشیات کیس میں آریان خان کی درخواست ضمانت کی سماعت کے دوران ایڈیشنل سالیسیٹر جنرل انیل سنگھ نے آریان کی واٹس ایپ چیٹ کے حوالے سے بتایا ہے کہ  آریان خان کی چیٹ میں منشیات سے متعلق بات کرتے ہوئے کوڈ ورڈ کا استعمال کیا گیا ہے۔
انہوں نے دعویٰ کیا ہے کہ  آریان خان نے  اچت کمار سے بات چیت میں  “فٹ بال” لانے کو کہا تھا۔ ان کا کہنا ہے کہ ” فٹ بال”  کا لفظ منشیات کے لیے استعمال کیا گیا ہے۔
ان کا مزید کہنا ہے کہ  این سی بی اس نتیجے پر پہنچی ہے کہ “کوڈ ورڈ فٹ بال ” کا استعمال بڑی مقدار میں منشیات کے لیے کیا گیا ہے۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

واضح رہے کہ منشیات فروش اچت کمار اس وقت این سی بی  کی تحویل میں ہے۔ جسے آریان خان اور  ارباز مرچنٹ کی نشاندہی  پر گرفتار کیا گیا ہے۔
کروز منشیات کیس میں زیر حراست بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان اس وقت جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں موجود ہیں۔
گزشتہ روز آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد ہونے پر انہیں 14 روز کے لیے  جیل منتقل کر دیا گیا تھا۔
مذکورہ کیس میں شاہ رخ خان کے بیٹے کا پہلے ایک روزہ، پھر 3 روزہ اور اب 14 روزہ ریمانڈ منظور کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ بھارتی انسداد منشیات ادارے نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی جانب سے چند روز قبل کروز شپ پر ایک پارٹی کے دوران چھاپا مارا گیا تھا۔
چھاپے میں  شاہ رخ خان کے بیٹے کو بھی حراست میں لیا گیا۔ آریان خان پر منشیات کے استعمال کا الزام ہے۔ تفتیش کے دوران آریان خان نے منشیات کے استعمال کا اعتراف بھی کیا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے