-->

اداکار کی والدہ نے ریکھا کو چپل سے مارنے کی کوشش کی

نئی دہلی: آنجہانی ونود اداکارہ ریکھا کو ملوانے گھر لے گئے تو ان کی والدہ نے ریکھا پر چیخنا شروع کر دیا اور ساتھ ہی اداکارہ کو گالیاں بھی دیں۔

بھارتی میڈیا پر ریکھا کی نجی زندگی سے متعلق بحث جاری ہے جس میں ان کی ونود کے ساتھ شادی کا تذکرہ کیا جا رہا ہے۔ بالی ووڈ اداکارہ ریکھا سے متعلق افواہیں زیرگردش رہیں کہ وہ ایک زمانے میں اداکار ونود مہرا سے رشتہ ازدواج میں منسلک تھیں تو انہیں غیر یقینی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا۔

یہ واقعہ ان کی سوانح عمری ‘دی انٹولڈ اسٹوری’ سے لیا گیا ہے۔

اداکارہ ریکھا اور آنجہانی اداکار ونود کے بارے میں افواہیں زیرگردش تھیں کہ دونوں 1980 میں رشتہ ازدواج سے منسلک ہو گئے تھے اور جب ونود اپنی بیگم کو والدہ سے ملوانے لے کر گئے تو انہوں نے ریکھا کے ساتھ نامناسب رویہ اختیار کیا اور انہیں بہو تسلیم کرنے سے انکار کر دیا تھا۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

بھارتی صحافی یاسر عثمان نے ریکھا کی سوانح حیات لکھی جس میں اس بات کا تذکرہ کیا گیا کہ جب ونود ریکھا کو اپنے گھر لے گئے تو ونود کی والدہ سخت غصے میں آ گئیں اور انہوں نے ریکھا کو خوب کھری کھری سنائی اور گالیاں بھی دیں۔

یاسر عثمان نے یہ بھی لکھا کہ ونود مہرا کی والدہ اس قدر چیخ رہی تھیں کہ انہوں نے اس دوران ریکھا کو مارنے کے لیے چپل بھی اتار لی تھی تاہم ونود نے انہیں روکنے کی کوشش کی۔

ریکھا اس تمام صورتحال کو دیکھ کر پریشان ہو گئیں اور انہوں نے فوری طور پر اداکار ونود سے علیحدگی اختیار کرنے کا فیصلہ کر لیا تھا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے