-->

پسند کی شادی کرنے والا جوڑا عدم تحفظ کا شکار

مظفرگڑھ (اجمل لانگ سے) پسند کی شادی کرنے والا ٹبہ کریم آباد کا رہائشی جوڑا عدم تحفظ کا شکار۔لڑکی کا خاندان جان لینے پر تل گیا۔شہناز بی بی کی خاوند کے ہمراہ  الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ میں پریس کانفرنس۔وزیراعلی سے جان کے تحفظ کی اپیل۔تفصیل کے مطابق مظفرگڑھ کے تھانہ سٹی کی حدود ٹبہ کریم آباد کے رہائشی پسند کی شادی کرنے والے عبدالکریم ولد عبدالحمید لانگ اور شہناز بی بی دختر طالب حسین بوہڑ سکنہ سردار پور شجاعباد حال مقیم ٹبہ کریم آباد مظفرگڑھ نے الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن خانگڑھ کے دفتر میں پریس کانفرس کرتے ہوے کہا کہ انہوں نے اپنی مرضی سے پسند کی شادی کی ہے۔کورٹ میرج کرنے پر شہناز بی بی کے رشتہ دار طالب حسین، سلطان احمد،محمد رمضان،علی شان،حاجراں مائی،رشید،آصف،اعظم و دیگر انکی جان کے دشمن بن گئے ہیں اور انہیں قتل کرنے اور ناجائز مقدمات میں پھنسوانے کی دھمکیاں دے رہے ہیں۔شہناز بی بی نے کہا کہ نہ اسے کسی نے اغوا کیا ہے اور نہ اسکے ساتھ کسی نے زبردستی کی ہے بلکہ اس نے اپنی مرضی سے اپنے جیون ساتھی کا انتخاب کیا ہے تو اسکے رشتہ دار اسکے اور اسکے خاوند کی جان کے دشمن بن گئے ہیں۔جسکے مطلق اس نے علاقہ مجسٹریٹ مظفرگڑھ کی عدالت میں اپنے بیان ریکارڈ کرادیے ہیں اور مظفرگڑھ سیشن کورٹ میں حراسمنٹ کی رٹ دائر بھی  کردی ہے ۔علاوہ ازیں پسند کی شادی کرنے والے عبدالکریم اور شہناز بی بی نے ڈی پی او مظفرگڑھ اور وزیراعلی پنجاب سے جان کے تحفظ کی اپیل کی ہے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے