-->

ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ پٹیشن سماعت کیلئے مقرر

اسلام آباد: ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ پٹیشن سماعت کے لیے مقرر کر دی گئی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈاکٹر عبدالقدیر خان کی آخری دستخط شدہ پٹیشن منگل کو سماعت کے لیے مقرر کی ہے۔ ہائی کورٹ کے جسٹس بابر ستار درخواست پر سماعت کریں گے۔

درخواست میں پی ایم سی کے کنڈکٹ آف ایگزامنیشن ریگولیشن 2021 کو کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے اور درخواست میں کہا گیا ہے کہ ینگ ڈاکٹرز پر پولیس کے لاٹھی چارج سے دنیا بھر میں ایٹمی پاکستان کا امیج خراب ہوا۔

“CENTRAL ASIA CONSULTANT GROUP PVT LTD" We are Official Representatives for Admissions in MBBS , BDS & MD in 6 Year Program AVICENNA TAJIK STATE MEDICAL UNIVERSITY TAJIKISTAN Visit our Representative in all over Pakistan Offices

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ طلبا کو مناسب وقت دیے بغیر امتحان کا نیا سسٹم متعارف کرانا درست نہیں اور آئین پاکستان کے تحت طلبا کو میرٹ پر اعلیٰ تعلیم کی سہولت ملنی چاہیے۔

ایڈووکیٹ وقاص ملک نے عبدالقدیر خان کی درخواست ان کی وفات کے بعد خود دائر کی تھی جبکہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے جمعہ کو درخواست کے لیے وکالت نامے پر دستخط کیے تھے۔

وقاص ملک ایڈووکیٹ نے کہا کہ ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے ینگ ڈاکٹرز کے لیے پٹیشن دائر کرنے کی ہدایت کی تھی۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے