وزیراعظم عمران خان سے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید نے الوداعی ملاقات کی ہے۔
ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعظم عمران خان نے ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل فیض حمید کی خدمات کی تعریف کی اور پوسٹنگ پر نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
دوسری جانب وزیراعظم عمران خان نے آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ملاقات کی جس میں پاک فوج کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
0 تبصرے