-->

موسیقی کے بے تاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا آج تہتر واں جنم دن منایا جا رہا ہے

فیصل آباد:موسیقی کے بےتاج بادشاہ استاد نصرت فتح علی خاں کا آج تہترواں جنم دن منایا جارہا ہے۔نصرت فتح علی نے اپنی مسحور کن آواز اور دل نشیں سُروں سے دنیا بھرمیں لوگوں کو اپنا گرویدہ بنایا۔
ملکی بلکہ غیر ملکی دھنوں پر عبوررکھنے والےاس عظیم قوال کے پائے کا نہ کوئی دوبارہ آیا اور شاید نہ ہی آئے گا۔استاد نصرت فتح علی خاں13اکتوبر1948کو بابا لسوڑی شاہ دربار جھنگ بازار کے بالمقابل واقع دو مرلے کے گھر میں پیدا ہوئے۔ اس گھر میں ان کے بچپن کی یادیں وابستہ تھیں لیکن اس گھر کو بیچ دیا گیا۔ شاید اس کی قدر گھر والوں کو تھی نہ حکومت کو تاہم ان کے چاہنے والے انہیں کبھی بھول نہیں پائیں گے۔

نصرت فتح علی خاں نے انتہائی کم عرصے میں بڑی کامیابیاں سمیٹیں لیکن گردوں کے عارضے میں مبتلا ہونے پر زندگی نے انکے ساتھ وفا نہ کی اور وہ16اگست1997کو جہان فانی سے کوچ تو کر گئے لیکن اپنی گائیکی کی بدولت چاہنے والوں کے دلوں میں ہمیشہ زندہ رہیں گے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے