-->

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کی چھ صوبائی ٹیموں کے کوچز سے ورچوئل میٹنگ ہوئی جہاں رمیز راجہ صوبائی کوچز کو قومی ٹیم کی سلیکشن کمیٹی سے الگ کرنے پر بضد رہے۔

رمیز راجہ کی کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان ٹیم کی سلیکشن میں اب آپ کا عمل دخل شاید نہ ہو،  اب سب تبدیل ہونے لگا ہے، نئے سلیکٹرز آئیں گے۔

Central Asia Consult Group Sub Office Alipur

چئیرمین پی سی بی رمیز راجہ کا کہنا تھا کہ آپکی کوچنگ اور سلیکشن کی کارکردگی تسلی بخش نہیں جس سے آپکو مستقبل کا حصہ سمجھا جائے۔

ذرائع پی سی بی کے مطابق رمیز راجہ کی کوچز سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ دو سے تین لوگوں کو سلیکشن کمیٹی میں شامل کیا جائے گا وہی آپکی رپورٹ پر فیصلہ کرینگے۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے