-->

قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل کھلاڑیوں کے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی


 قومی ٹیسٹ اسکواڈ میں شامل تمام 14 کھلاڑیوں کی کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ منفی آگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ تمام کھلاڑی گزشتہ روز لاہور سے ڈھاکہ پہنچے تھے ،قومی ٹیسٹ اسکواڈ میزبان ٹیم بنگلادیش  کے خلاف پہلا ٹیسٹ میچ کھیلنے کل چٹاگانگ روانہ ہوگا۔

خیال رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے مابین پہلا ٹیسٹ میچ 26 نومبر سے چٹاگانگ میں کھیلا جائے گا جبکہ دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ 4 دسمبر سے ڈھاکہ میں کھیلا جائے گا۔

ایک تبصرہ شائع کریں

0 تبصرے