ملک بھر میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس
جمعرات, جولائی 27, 2023
ملک کے مختلف شہروں میں 8 محرم الحرام کی مناسبت سے جلوس اور مجالس نکالے جائیں گے۔
تفصیلات کے مطابق شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کو ملک کے مختلف شہروں میں چھوٹے بڑے سینکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔
کراچی۔
8 محرم الحرام کا جلوس نشترپارک سے دوپہر 1 بجے برآمد ہو گا۔نشتر پارک سے جلوس سر شاہ نواز بھٹو روڈ، وہاں سے محفل شاہ خراساں، وہاں سے ایم اے جناح روڈ اور پھر وہاں سے منسفیلڈ اسٹریٹ پہنچے گا۔منسفیلڈ اسٹریٹ سے پریڈی اسٹریٹ، پریڈی اسٹریٹ سے جلوس دوبارہ ایم اے جناح روڈ، وہاں سے بابائے اردو روڈ اور پھرنشتر روڈ پہنچےگا۔جلوس نشترروڈ سےبارہ امام پھر پرانا نیپئرروڈ، پھردوبارہ ایم اے جناح روڈ پہنچےگا۔جلوس بولٹن مارکیٹ سے بمبئی بازار،وہاں سے نواب محبت خانجی روڈ، وہاں سے حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پہنچےگا۔
لاہور۔
لاہورمیں آج 8 محرم الحرام کا مرکزی جلوس امام بارگاہ دربار حسین اندرون موری گیٹ سے برآمد ہو گا۔مرکزی جلوس لوہاری گیٹ،انارکلی بازار،مال روڈ،پرانی انارکلی فوڈ اسٹریٹ سے گزرے گا۔جلوس شام کوامام بارگاہ بیت الرضا پرانی انارکلی پہنچ کراختتام پذیرہوگا۔جلوس کے روٹ پر فول پروف سکیورٹی انتظامات ہوں گے،خواتین اہلکاروں کی بھی بڑی تعداد جلوس کے روٹ پر تعینات رہے گی۔تین درجاتی سیکیورٹی چیکنگ کے بعد عزاداروں کو جلوس میں شرکت کی اجازت دی جائے گی۔
اسلام آباد۔
شہدائےکربلا کی یاد میں 8 محرم کا جلوس آج اسلام آباد میں نکالا جائے گا۔8 محرم کا جلوس جامعہ المرتضیٰ جی نائن فور نزد پشاور موڑ اسلام آباد سے ایک بجے برآمد ہوگا۔جلوس کے راستوں علی الصبح سے سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ہیں۔پولیس رینجرز،ایف سی اور اسپیشل برانچ کے جوان جلوس کی حفاظت پر مامور ہوں گے۔جلوس میں شرکت کے لیے مخصوص راستے مقرر کیے گئے ہیں۔تلاشی کے بغیر جلوس میں کسی کو بھی شامل ہونے کی اجازت نہیں ہو گی۔
حیدرآباد۔
شہدائے کربلا کی یاد میں 8 محرم الحرام کو شہر کے مختلف مقامات سے چھوٹے بڑے سینکڑوں ماتمی جلوس برآمد ہونگے۔امام بارگاہ اشرف علی شاہ پکہ قلعہ سےایلیکاٹ کا جھولے پاک والا مرکزی ماتمی جلوس آج برآمد ہوگا۔ٹنڈوولی محمد،درگاہ مکی شاہ اور امام بارگاہ حسینی حالی روڈ سے جلوس برآمد ہونگے۔سینکڑوں ماتمی جلوس اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے فجر کے وقت واپس انہی مقامات پر اختتام پزیر ہوں گے۔8 محرم الحرام کے ماتمی جلوس میں سیکیورٹی کے انتظامات سخت کیے گئے ہیں۔جلوس کی گزرگاہوں کو عام ٹریفک کے لیے بند کیا جائے گا۔
0 تبصرے